ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسمبلی توڑنے کیلیے ممبران کو وجوہات لکھنا ہوتی ہیں، آغا سراج

کراچی:سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ اسمبلی توڑنے کیلیے ممبران کو اسپیکر کے سامنے بیٹھ کر وجوہات لکھنا ہوتی ہیں، اسمبلیاں 5 سال کے لیے ہوتی ہیں، انہیں توڑنے کے لیے وجوہات چاہیے ہوتی ہیں۔

اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ جو ممبران اسمبلی توڑنے کی قرار داد لاتے ہیں اسپیکر انہیں اپنے چیمبر میں طلب کرتا ہے، ممبران کے وجوہات لکھ کر دینے کے بعد اسمبلیاں توڑنے کا فیصلہ ہوتا ہے۔

اپنے کیس سے متعلق آغا سراج درانی نے بتایا کہ احتساب عدالت نے میری درخواستِ ضمانت مسترد کر دی ہے، تفصیلی فیصلہ دیکھنے کے بعد ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے۔

دوسری جانب محکمہ داخلہ سندھ نے آغا سراج درانی کے گھر کو سب جیل قرار دے رکھا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں