ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سری لنکا 2023 میں چینی سیاحوں کی آمد میں اضافے کا منتظر

سری لنکا 2023 میں چینی سیاحوں کی آمد میں اضافے کا منتظر

کولمبو:سری لنکا ایسوسی ایشن آف اِن بانڈ ٹور آپریٹرز نے کہا ہے کہ سری لنکا 2023 میں چینی سیاحوں پر نگاہ رکھے ہوئے ہے اور امید کرتا ہے کہ انکی آمد میں اضافہ ہوگا۔

سری لنکا ایسوسی ایشن آف ان بانڈ ٹور آپریٹرز کے صدر نشاد وجے ٹونگا نے کہا کہ سری لنکا کے لئے چین ایک اہم منڈی ہے۔وجے ٹونگا کے مطابق 2019 میں سری لنکا میں 1 لاکھ 67 ہزار چینی سیاح آئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اگر سری لنکا میں مختصر سے درمیانی عرصے تک اتنی ہی تعداد میں سیاح آئے تو اس سے صنعت کو بہت فروغ ملے گا۔

سری لنکن ٹورازم اتھارٹی کے مطابق رواں سال جنوری سے 20 دسمبر کے درمیان آنے والے سیاحوں کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 78 ہزار 392  تھی۔

سیاحت سری لنکا میں زرمبادلہ کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ سیاحت کو نوول کرونا وائرس وبا  اور معاشی و سیاسی بحرانوں سے شدید نقصان پہنچا ہے۔

سری لنکا کے وزیر سیاحت ہیرن فرنینڈو نے رواں ماہ کے اوائل میں کہا تھا کہ سری لنکا  2023 میں تقریبا 15 لاکھ اور 2024 میں 30 لاکھ سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کا خواہش مند ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں