ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شطرنج کے عالمی مقابلے، ایرانی خاتون کھلاڑی کی احتجاجا حجاب کے بغیرشرکت

 آستانہ:شطرنج کے بین الاقوامی مقابلے میں ایرانی خاتون کھلاڑی سارا خادم نے حجاب پہنے بغیر حصہ لے کرحکومت کی پالیسی کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ 

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق قازقستان میں ہونے والے شطرنج کے مقابلے میں ایرانی شطرنج کی کھلاڑی سارا خادم نے بطور احتجاج حجاب پہننے سے گریز کیا ۔ اس سے قبل بھی ایران کی کچھ خواتین کھلاڑیوں نے مختلف مقابلوں میں حجاب نہ پہن کر حکومت کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا ہے ، ایرانی حکومت کی پالیسی میں خواتین کوحجاب پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ 16ستمبر کو  ایران میں پولیس کی زیرحراست مہسا امینی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئی تھیں ، 22 سالہ مہسا امینی کو تہران میں اسکارف نہ پہننے پر حراست میں لیا گیا تھا۔مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد ایران کے مختلف شہروں میں مظاہرے جاری ہیں، مظاہرین کا مطالبہ ہیکہ حجاب پر پابندی اور خواتین کے خلاف تشدد و امتیاز ختم کیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں