ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کیلیے ایمنسٹی اسکیم 31 دسمبر کو ختم ہو جائیگی

Afghans residing

ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے لیے ایمنسٹی اسکیم ہفتے کے روز 31 دسمبر کو ختم ہو جائے گی۔

خبر رساں اداروں کے مطابق پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے لیے دی جانے والی ایمنسٹی سیکیم 31 دسمبر کو ختم ہو جائے گی۔ اس سلسلے میں ایمنسٹی اسکیم ختم کرنے کے لیے وزارت داخلہ نے نادرا کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یکم جنوری سے پاکستان میں اوور اسٹے کرنے والے غیر ملکی باشندوں سے جرمانہ وصول کیا جائے۔ نادرا ایگزٹ پرمٹ کے لیے موصول ہونے والی درخواستوں پر ایک سال سے زیادہ اوور اسٹے کرنے والوں سے جرمانہ کی رقم وصول کرے گا۔

ایمنسٹی اسکیم ختم ہونے پر ایک سال سے زیادہ اوور اسٹے کرنے والوں کا نام بلیک لسٹ میں ڈال دیا جائے گا۔ وزارت داخلہ نے 29 جولائی سے پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم  غیر ملکیوں کے لیے اسکیم جاری کی تھی۔

ایمنسٹی اسکیم کے تحت غیر ملکیوں کو پاکستان سے نکلنے کے لیے بھاری جرمانے کی رقم ادا نہیں کرنا تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں