ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آبادہائیکورٹ کا بلدیاتی انتخابات کل ہی کرانے کا حکم

local body elections

اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو کل (31 دسمبر) بروز ہفتہ کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شیڈول کے مطابق بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دے دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے علی نواز اعوان اورجماعت اسلامی کی بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ سنایا اور ہائیکورٹ نے پٹیشنز منظور کر لیں۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے حکم دیا الیکشن کمیشن 101 یونین کونسلز پر 31 دسمبر ہی کو الیکشن کرائے، عدالت نے وزارت داخلہ کا 19 دسمبر  اور الیکشن کمیشن کا 27 دسمبر کا حکم بھی کالعدم قرار دے دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں