ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت نے طویل المدت عبوری حکومت کی پیشکش کی ہے، اسد قیصر کا دعویٰ

اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کو طویل المدت عبوری حکومت کی پیشکش کی ہے۔ایسی کسی ماورائے آئین پیشکش کو قبول نہیں کریں گے۔

رہنما تحریک انصاف اسد قیصر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی سیاسی بنیادوں پر تحریک انصاف کے ارکان کے استعفے قبول نہیں کر رہے۔

اسد قیصر نے کہا کہ جس طرح ان کی حکومت چل رہی ہے یہ ملک کے ساتھ زیادتی کی ہے ، طویل المدت عبوری حکومت کی قانون میں گنجائش ہی نہیں، حکومت کے ساتھ بیک ڈور مذاکرات میں شامل ہوں، طویل المدت عبوری حکومت سے متعلق مجھ سے حکومتی ارکان نے غیررسمی بات کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں