ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 گوادر میں ایک ماہ کے لئے دفعہ 144 نافذ 

کوئٹہ:بلوچستان حکومت نے ضلع گوادر میں ایک ماہ کے لئے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق گوادر میں ایک ماہ کے لئے دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا ہے، دھرنے کے ہجوم کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہادت پر وزیراعلی بلوچستان نے سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔

صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق ایک ماہ تک گوادر میں ریلی، دھرنا اور 5 یا زائد افراد کے اکھٹا ہونے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔محکمہ داخلہ بلوچستان کا مزید کہنا ہے کہ گوادر میں اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں