ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اداکارہ میرب علی اور گلوکار عاصم اظہر کب شادی کررہے ہیں؟

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ میرب علی نے شادی کے حوالے سے بتایا ہے کہ وہ کب تک گلوکار عاصم اظہر سے شادی کب کر رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سوشل میڈیا پیج کی وائرل ویڈیو میں اداکارہ میرب علی سے ان کی شادی بارے سوال کیا گیا تھا ، جس پر انہوں نے شادی سے متعلق بتایا ۔

میرب علی نے شادی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ اتنا مشکل سوال پوچھ لیا ہے ، میں کسی بھی چیز کے حوالے سے پہلے سے منصوبہ بندی نہیں کرتی ہوں ، جتنا جلدی فیملی کہے گی، ہم ہر چیز اپنی فیملی پر چھوڑتے ہیں ، بڑے جب کہیں گے، جیسا کہیں گے ویسے ہی کرلیں گے، ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے کہ چاہے شادی جلدی ہو یا پھر تاخیر سے ہو ۔

واضح رہے کہ رواں برس مارچ میں گلوکار عاصم اظہر نے اداکارہ ہانیہ عامر سے بریک اپ ہونے کے بعد اداکارہ میرب علی سے گھر والوں کی رضا مندی سے منگنی کی تھی ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں