لاہور :مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ اسوقت پوری تحریک انصاف اپنی بیروزگاری کا رونا رو رہی ہے۔پنجاب ،کے پی،گلگت اور کشمیر میں حکومتیں ہونے کے باوجود عمران خان سیاسی تنہائی کا شکار ہیں۔
حنا پرویز بٹ نے کہاکہ پچیس کلو میٹر کی حکومت کے طعنے دینے والے اب اسلام آباد میں آنے کو ترس رہے ہیں، عمران خان اپنی جاب ایپلی کیشن ہاتھ میں پکڑے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں، ملکی معیشت پر مگر مچھ کے آنو بہانے والوں نے پونے چار معیشت کو کونسے چار چاند لگادیے تھے؟
انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کا ایجنڈا صرف ملک یمں انتشار اور افراتفری کی سیاست کرنا ہے ان کو ملکی مفاات سے کوئی لینا دینا نہیں، ایک طرف تمام ملکی سیاسی جماعتیں پاکستان کو دوبارہ ترقی کے سفر پر گامزن کرنے کیلئے کوشاں ہیں دوسری طرف اکیلا عمران خان اور اس کے چمچے اپنی بیروزگاری کا واویلہ کررہے ہیں۔
رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ عمران خان ہر روز اپنے علاوہ سب کو چور کہتے ہیں لیکن انکی اپنی کرپشن کی کہانیاں الگ ہی ہیں جبکہ انکی بیوی کی کرپشن داستان ان سے بھی بڑی نکلی ہے۔عمران خان چار سال بشریٰ بی بی کو غیر سیاسی خاتون کہتے رہے ہیں لیکن اب قوم کے سامنے حقیقت آرہی ہیں کہ کس طرح بشریٰ بی بی وزیراعظم ہائوس اور وزیراعلیٰ پنجاب کو استعمال کرتی رہی تھی۔
