ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بنوں میں فورسز کا آپریشن، اہلکار شہید، 4 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی: ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ سے اہلکار شہید اور 4دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے اور ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے 25 سالہ سپاہی محمد وسیم بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوگیا۔

مارے گئے دہشت گرد  معصوم شہریوں کے قتل اور سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ علاقے میں موجود دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں