شمالی کوریا نے بالسٹک میزائل کی آزمائش کی ہے۔
جاپانی وزارت دفاع کے بیان کے مطابق شمالی کوریا نے بحیرہ جاپان کی جانب بالسٹک میزائل داغے ہیں۔
میزائل 350 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے جزیرہ نما کوریا کے مشرقی ساحلوں پر جا گرے۔
جس پر ٹوکیو انتظامیہ نے جاپان کے بیجنگ میں سفیر کی وساطت سے شمالی کوریا کو سفارتی احتجاجی مراسلہ دیا ہے۔
جنوبی کوریا کی فوج نے بھی شمالی کوریا کی جانب سےبالسٹک میزائل داغے جانے کی تصدیق کی ہے۔
یہ شمالی کوریا کا سال 2022 میں 37 واں میزائل تجربہ تھا۔