ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

  عمران خان اب اپنی بقا کیلیے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں، مولانا فضل الرحمن

Sharia matters

پشاور:جمعیت علما اسلام(جے یو آئی)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان  نے کہا ہے کہ بیرونی ایجنڈے کے لیے عمران خان ملک کو غرق کرنا چاہتے ہیں، عمران خان ملک کو ڈبونے کے لیے دوبارہ اقتدار میں آنا چاہتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ اے پی سی خیبرپختونخوا میں بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ پر تشویش کا اظہار کرتی ہے، صوبہ 900ارب روپے کا مقروض ہے، وزیراعلی کو حساب دینا ہوگا، حکومت امن کی بحالی کے لیے اقدامات کرے، قبائلی علاقوں اور شہری علاقوں میں قیام امن کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ اے پی سی کی تجاویز حکومت کو بھیج دی جائیں گی، تجاویز سلامتی کمیٹی کے سامنے رکھی جائیں گی،  حکومت کی کشتی ڈبونے کی بات ہو رہی ہے،  جواسمبلی تحلیل کرنا چاہ رہے ہیں انہیں پیسہ  دے کر ملک کا اور بیڑہ غرق کردیں؟ مخالفین حکومت کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت کی کاوشوں سے ملک ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل چکا، تحریک انصاف کی سیاسی قوت بے نقاب ہوچکی ہے، پی ٹی آئی احتجاج اور نہ ہی لانگ مارچ کے قابل رہی ہے، آپ کو اندازہ نہیں کہ ان لوگوں نے ملک کا کیا حشر کیا ہے، وفاق کیسے پیسے دے؟ وزیراعلی روزانہ اسمبلی تحلیل کی باتیں کرتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں