کراچی:اللہ اکبرتحریک کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے کہا ہے کہ اب کراچی کی عوام کو ان کے نمائندے ملنے چاہئیں ۔سیاسی جماعتوں نے کراچی کی تباہی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ، عوام اپنے حقوق کیلیے دربدر بھٹک رہے ہیں ۔ لیکن ان کے مسائل سننے والا کوئی نہیں۔
احمد ندیم اعوان نے کہاکہ کراچی کی امیدیں اب باکرادر اور دیانت دار قیادت سے وابستہ ہیں، اللہ اکبر تحریک کی سب سے بڑی طاقت خدمت انسانیت کی سیاست ہے، ہم نے اسی خدمت کے جذبے کے ساتھ کراچی کے شہریوں کے لیے کردار ادا کریں گے ۔
ندیم اعوان کا کہنا تھا کہ نفرت کی سیاست نے جمہوریت، معاشریاورمعیشت کو نقصان پہنچایاہے، اللہ اکبر تحریک اتحاد و اتفاق اور خدمت کی سیاست کا جذبہ رکھتی ہے۔کراچی سب پاکستانیوں کا شہر اور اس میں بسنے والے لوگ آپس میں محبت کرنے والے لوگ ہیں۔
