ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فلپائن میں شدید سیلاب،ہلاک شدگان کی تعداد 49 ہو گئی

  فلپائن میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب سے ہلاک شدگان کی تعداد اننچاس ہو گئی ۔

قومی ادارہ برائے انسداد آفات کے مطابق سیلاب کے باعث اننچاس افراد ہلاک اور سولہ زخمی ہو گئے ہیں جبکہ بائیس افراد کی تلاش جاری ہے۔

ملک بھر کے چونتیس صوبوں میں سے دس زیر آب آ چکے ہیں جن کے نتیجے میں  پانچ لاکھ تریپن ہزار نو سو تیراسی افراد متاثر جبکہ اکیاون ہزار چار سو چھپن افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ دس ہزار ایک سو سینتالیس افراد تاحال پناہ گاہوں میں مقیم ہیں۔

واضح رہے کہ ہر سال طوفانوں سے متاثرہ فلپائن میں قدرتی آفات سے نقصان پہنچتا ہے ۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں