ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

‘عمران خان کو جیل میں دیکھ رہا ہوں’

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے رواں برس سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے جیل جانے کی پیشگوئی کردی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو جیل میں دیکھ رہاہوں۔

اپنے ایک ویڈیو بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی کے حوالے سے منظور وسان نے پیشگوئی کی کہ 2023 میں عمران خان کا کوئی مستقبل نہیں۔ عمران خان کو کچھ اداروں نے بنایا تھا۔ اب وہ ان کے ساتھ نہیں ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ اس سال عمران خان پر مصیبتیں منڈلاتی رہیں گی۔ انہیں کسی نہ کسی دیوار کے پیچھے قید دیکھ رہاہوں۔ انہیں سندھ یا بلوچستان کی جیلوں میں دیکھ رہا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کا جب باجوہ صاحب نے ساتھ دیا تھا تب وہ کیوں خاموش تھے؟ جو لوگ عمران خان کے ساتھ ہیں وہ علیحدگی اختیار کرکے دوسری پارٹی بنائیں گے یا پرانی پارٹیوں میں واپس جائیں گے.

منظور وسان نے 2023 میں نواز شریف کی وطن واپسی کی بھی پیشگوئی کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں