ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فلپائن میں  ہوائی اڈے پر بجلی بند ہو گئی، 300پروازیں منسوخ

فلپائن:کے ‘فضائی ٹریفک انتظامی مرکز’ میں لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے متعدد اندرونِ ملک اور بین الاقوامی پروازیں ملتوی ہو گئیں، 

فلپائن کے فضائی ٹریفک انتظامی مرکز میں  اتوار کی صبح کے وقت بجلی کی ترسیل منقطع ہونے پر منیلا ایئر پورٹ پر تقریبا 300اندرونِ ملک اور انٹرنیشنل پروازیں ملتوی یا منسوخ کر دی گئیں یا پھر دیگر ہوائی اڈوں کی طرف منتقل کر دی گئیں،پروازوں میں تبدیلی کی وجہ سے 65ہزار مسافر متاثر ہوئے  ہیں۔

فضائی ٹریفک سسٹم  کی دن بھر میں بحالی کے بعد دارالحکومت منیلا کے ‘نینوئے آکیو اینو’ہوائی اڈیسے پروازیں  بحال  ہو گئی ہیں،اس دوران حکام نے مسافروں کی پریشانی کو حل کرنے کے لئے فضائی کمپنیوں سے پروازوں کی تعداد میں اضافے کا مطالبہ کیا  اور متنبہ کیا ہے کہ صورتحال کو معمول پر لانے میں 3 دن لگ سکتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں