ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 ملک میں سیاسی عدم استحکام کا واحد حل عام انتخابات ہیں، عمر سرفراز چیمہ

لاہور : تحریک انصاف کے رہنما عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ موجودہ حکمران الیکشن سے فرار ہونے کی کوشش کررہے ہیں، ملک میں سیاسی عدم استحکام کا واحد حل عام انتخابات ہیں ۔

ان کا ون پوائنٹ ایجنڈا ہی تھا کہ این آر او ٹو حاصل کریں ، ان کے ذاتی مفادات کی وجہ سے ملک وقوم کا نقصان ہورہا ہے ۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی عوامی پالیسز ہیں،۔پیر کے روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  انہوں نے کہا  فریش مینڈیٹ  کیلئے ایک فارمولہ دیا گیا تھا ۔ ہمارے دور میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو پر بہت کام ہوا تھا ۔ 10سال تک اس ادارے پر کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔

عمر سرفرازچیمہ نے کہا کہ جتنی جلدی ہوملک میں نئے اور صاف وشفاف انتخابات کرائے جائیں ، الیکشن کا التواء چاہتے ہیں جنہوں نے این آر او ٹوحاصل کیا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں