ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز، سیاسی سرگرمیاں منسوخ

اسلام آباد: سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم ) اور جمعیت علمائے اسلام ف کے امیر مولانا فضل الرحمان نے ناسازی طبیعت کے باعث ڈاکٹرز کے مشورے پر تمام سیاسی سرگرمیاں منسوخ کردیں۔

جے یو آئی کی جانب سے ناسازی طبیعت کے باعث مولانا فضل الرحمان کی سیاسی سرگرمیوں کی منسوخی سے متعلق خط لکھ کر عہدیداروں کو باضابطہ آگاہ کردیا گیا۔ مولانا عبدالغفور حیدری کی جانب سے کارکنوں کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی طبیعت کافی عرصے سے ناساز رہی ہے، ان کی سیاسی سرگرمیاں تاحکم ثانی منسوخ رہیں گی۔

رہنما جمعیت علما اسلام کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے ڈاکٹرز کے مشوروں کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھی تھیں مگر اب ڈاکٹرز نے مولانا کو سختی سے سیاسی سرگرمیوں سے روکا ہے۔

مراسلے کے مطابق مولانا فضل الرحمان طبیعت بہتر ہونے تک آرام کریں گے، اس عرصے کے دوران کارکنوں اور ہمدردوں کو گھر پر آکر عیادت کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں