ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میکسیکو میں سیاحوں سے بھری بس الٹ گئی،15افراد ہلاک

میکسیکو کے صوبہ نیاریت میں سیاحوں سے بھری بس الٹنے کے نتیجے میں پندرہ افراد ہلاک ہو گئے۔

 صوبائی انتظامیہ کے مطابق، اس بس میں باسٹھ افراد سوار تھے جنہوں نے ساحل ہر جانے کےلیے اسے کرائے پر لیا تھا۔

بتایا گیا ہے کہ  یہ بس  نیاریت کے قریب حادثے کا شکار ہوتے ہوئے الٹ گئی جس میں چار بچوں سمیت پندرہ افراد ہلاک اور سینتالیس زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن کے بارے میں فی الوقت کوئی اطلاع نہیں ہے۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ  حادثے کی وجہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ مغربی ساحلی پٹی پر واقع نیاریت جنگلات اور ساحلوں کی وجہ سے سیاحوں کا پسندیدہ علاقہ ہے جہاں کرائے کی بسیں حاصل کی جاتی ہیں جو کہ اکثر حادثات کا شکار بھی ہوتی رہتی ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں