ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 ٹیکنوکریٹ حکومت کامیاب نہیں ہوسکتی، احسن اقبال

General elections

نارووال: وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ٹیکنوکریٹ حکومت کامیاب نہیں ہوسکتی، ٹیکنوکریٹس حکومت کے معاونین ہوسکتے ہیں، حکمران نہیں ہو سکتے۔

احسن اقبال نے کہا کہ مشرف نے بھی 9 سال ٹیکنوکریٹس کے سہارے حکومت کی تھی، کچھ لوگ ٹیکنوکریٹس حکومت کا شوشہ چھوڑ رہے ہیں، کچھ ٹیکنوکریٹس ہر دور میں وزیر، مشیر بننے کے لئے تیار رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معاشی اصلاحات کے لئے سیاسی حکومت کی سپورٹ ضروری ہوتی ہے، معاشی بحران سے نکلنے کے لئے جامع اصلاحات کرنا ہوں گی، معیشت بچانے کے لئے عمران دور کے مالیاتی معاہدوں پر عملدرآمد کرنا مجبوری ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ یوریا کی ذخیرہ اندوزی کے باعث پنجاب کے کاشتکاروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، کھاد کی عدم دستیابی کی ذمہ دار پنجاب حکومت ہے جو سپریم کورٹ کے حکم پر قائم ہے، یوریا کی قلت کا سپریم کورٹ نوٹس لے۔

انہوں نے کہاکہ پچھلی حکومت ملک میں تباہی اور ڈی ویلیویشن کی بنیاد رکھ کر گئی، ملکی معیشت کی بحالی کے لئے برآمدات میں اضافے کی ضرورت ہے، دوست ممالک بھی ہماری معیشت کے استحکام مدد کر رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں