ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

’’ٹیکنوکریٹ‘‘ کے نام پر ’’ٹیک اوور‘‘ کا پلان بنایا جارہا ہے، حافظ حسین احمد

اسلام آباد:جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا کہ جوڑ توڑ کے ماہرین اپنے کام میں مصروف ہیں، کراچی میں ’’متحدہ‘‘ کو ’’متحد‘‘ اور بلوچستان میں ’’باپ ‘‘ کو ’’منتشر‘‘ کیا جارہا ہے۔

پیر کے روز جامعہ مطلع العلوم میں مختلف وفود اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی کی طرح اس بار بھی تبدیلیوں کے لیے بلوچستان کو منتخب کیا گیا ہے کیوں کہ تجربات کی لیبارٹری بلوچستان ہے۔ 

کراچی میں متحدہ کی ’’پتنگ‘‘ کو چیپیاں لگا کر اڑانے کی کوشش ہورہی ہے اور بلوچستان میں باپ کی ’’گائے‘‘ کوذبح کرکے اس کے حصے تقسیم کئے جارہے ہیں، ’’نیو ٹرل‘‘ کے بغیر نہ’’ پتنگ‘‘ اُڑ سکتی ہے اور نہ’’ گائے‘‘ کی قربانی کی جاسکتی ہے۔ 

جمعیت کے رہنما کے کہا کہ ’’ٹیکنوکریٹ‘‘ کے نام پر ’’ٹیک اوور‘‘ کرنے کا پلان بنایا جارہا ہے پاکستان کے آئین میں نہ ’’ٹیکنو کریٹ ‘‘ کی گنجائش ہے اور نہ ’’ٹیک اوور ‘‘ کی۔ 

حافظ حسین احمد نے کہا کہ ملک کے معاشی حالات انتہائی خراب ہوچکے ہیں اور دہشت گردی نے ایک بار پھر پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ملک کی حالیہ صورتحال تشویشناک ہے ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قومی قیادت کو سنجیدہ ہوکر اہم فیصلہ کرنا ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں