آسڑیلوی صوبے کوینز لینڈ میں دو ہیلی کاپٹروں کی ٹکڑ سے 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
ملکی پریس میں شائع خبروں کے مطابق کوئنز لینڈ پولیس کے اہلکار گیری وریل نے اعلان کیا ہےکہ گولڈ کوسٹ شہر کے مین بیچ پر مقامی وقت کے مطابق 13:59 دوپہر 2 بجے ر دو ہیلی کاپٹر فضا میں ٹکرا گئے۔
وریل نے بتایا کہ اس حادثے میں 4 افراد کی جانیں گئیں اور 9 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔
کوئنز لینڈ حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والے تمام افراد ایک ہی ہیلی کاپٹر میں سوار تھے جب کہ حادثے میں ملوث دوسرا ہیلی کاپٹر کامیابی سے لینڈ کر گیا۔
آسٹریلین ٹرانسپورٹ سیفٹی بیورو نے اعلان کیا کہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔