ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ارکان پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کو 15 جنوری تک اثاثوں کی تفصیل جمع کرنے  کی ہدایت

Election

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے پارلیمنٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کو 15جنوری تک تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنہوں نے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں وہ اثاثہ جات کی تفصیلات15جنوری ، دفتری اوقات ختم ہونے سے قبل جمع کرادیں وگرنہ الیکشن ایکٹ 2017کے تحت ان کی ممبر شپ معطل کردی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017سیکشن 137کے تحت تمام ممبران سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلی پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ ، بلوچستان پابند ہیں کہ اپنی اور زیر کفالت اہل خانہ کے اثاثہ جات کی تفصیلات31دسمبر 2022تک جمع کرادیں۔

جنہوں نے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں، انہیں آگاہ کیا جاتا ہے کہ اثاثہ جات کی تفصیلات 15جنوری ، دفتری اوقات ختم ہونے سے قبل جمع کرادیں وگرنہ الیکشن ایکٹ 2017کے تحت ان کی ممبر شپ معطل کردی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں