ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنرل فیض کے کہنے پر شہباز شریف کی آڈیو ریکارڈ کر کے لیک کیں: سابق اے ڈی سی کا اعتراف

وزیراعظم کے اے ڈی سی جو کبھی فیض حمید کے اے ڈی سی بھی رہ چکے ہیں، انہوں نے اعتراف کر لیا ہے کہ وہ مبینہ طور پر شہازشریف کی آڈیو ریکارڈ کر کے لیک کرتے رہے ہیں۔ یہ کہنا ہے سئنیر صحافی اعزاز سید کا۔

اپنے وی لاگ میں اپنے شریک میزبان سینئیر صحافی عمر چیمہ سے گفتگو کرتے ہوئے اعزاز سید کا کہنا تھا کہ یہ ایک انتہائی افسوس ناک امر ہے کہ وزیراعظم کا عملے کا ایک بندہ ان کی آڈیو بنا کر لیک کرتا رہا ہے، اس اے ڈی سی کا کوڈ نام میجر ارسلان ہے مگر ان کا اصل نام عبدالرحمٰن ہے۔

اعزاز سید نے بتایا کہ اس شخص نے تفتیش کے شروع میں ہی اس بات کا اعتراف کر لیا تھا کہ انہوں نے اس جرم کا ارتکاب کیا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا اس کے علاوہ فیض حمید کے قریبی دو اور افسران کو بھی طلب کر لیا گیا ہے، ان میں ایک آفیسر سعودی عرب میں تعنیات ہے جبکہ دوسرے آفیسر متحدہ عرب امارات میں تعنیات ہیں، سعودی عرب والے آفیسر اسلام آباد پہنچ چکے ہیں مگریواے ای والے آفیسرابھی نہیں پہنچے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلی دفعہ اس پیمانے پرتفتیش ہورہی ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب میں تعنیات آفیسر کا نام رحمت اللہ ہے اور یوای اے والے آفیسر کا نام میجر ارسلان ہے، یہ دونوں صاحبان فیض حمید کے انتہائی قریب سمجھے جاتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں