ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وہ کھلاڑی منتخب نہیں کیا جائیگا جس کا اسٹرائیک ریٹ  130یا 135سے اوپر نہ ہو،  چیف سلیکٹر

وہ کھلاڑی منتخب نہیں کیا جائیگا جس کا اسٹرائیک ریٹ  130یا 135سے اوپر نہ ہو،  چیف سلیکٹر

کراچی:پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری سلیکشن کمیٹی کے سربراہ شاہد آفریدی   نے کہا ہے کہ ڈومیسٹک اور ٹی ٹوئنٹی کیلئے وہ کھلاڑی منتخب نہیں ہوگا جس کا اسٹرائیک ریٹ  130یا 135سے اوپر نہ ہو۔

نجی  ٹی وی  سے گفتگو کے دوران شاہد آفریدی نے بطور چیف سلیکٹر  جاب کو مشکل قرار دیتے ہوئے کہا کہ مینجمنٹ اور کھلاڑیوں سے ون ٹو ون  ملاقات کررہا ہوں، کئی کھلاڑیوں سے رابطے میں ہوں، جاب مشکل ہے کیوں کہ اس کرسی پر بیٹھ کر ہر ایک کو خوش کرنا مشکل کام ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک اور ٹی ٹوئنٹی کیلئے کہہ دیا ہے کہ  وہ کھلاڑی منتخب نہیں کیا جائیگا جس کا اسٹرائیک ریٹ  130یا 135سے اوپر نہ ہو، ہماری جاب ہے جس کیلئے مختلف چیزیں شیئر کی جارہی ہیں اور اچھی بات یہ ہے کہ ٹیم اور سلیکشن کمیٹی کے درمیان اچھی انڈرسٹینڈنگ پیدا ہورہی ہے۔

نیوزی لینڈ  کے خلاف ٹیسٹ کیلئے تیار کی گئی پچز پر بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا  ابھی بھی پچز سے مطمئن نہیں ہوں، میں نے گرائونڈ مین سے کہا تھا کہ مجھے بائونسی ٹریک چاہیے آپ تیار کرسکتے ہیں جس پر انہوں نے کہا کہ ہم تیار کرلیں گے۔

عبوری چیف سلیکٹر نے کہا کہ جن چیزوں پر ہم کھیل رہے ہیں اس کا فائدہ نہیں ہے اس میں بولرز کو محنت کر پڑرہی ہے رنز ہورہے ہیں، اگر ہم اپنے گھر میں ہی تیاری نہیں کریں گے تو ہم باہر جاکر جنوبی افریقا اور انگلینڈ کی پچز پر کیا کریں گے، ہمیں مستقبل کو دیکھنا ہے، نئے آنے والے کھلاڑیوں کو دیکھنا ہے  لہذا کافی ساری چیزیں ڈسکشن میں ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں