ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹیکنوکریٹ حکومت کے چرچے، کئی لوگ شیروانیاں سلوا کر بیٹھے ہیں، اسد عمر

technocrat

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ ٹیکنوکریٹ حکومت کے چرچے پر کئی لوگ شیروانیاں سلوا کر بیٹھے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی رہنماء اسد عمر کا کہنا تھا کہ ملک میں ایک ہفتے سے ٹیکنوکریٹ حکومت کا چرچا ہے، پتا چلا ہے کہ کئی لوگ شیروانیاں سلوا کر بیٹھے ہیں، ٹیکنوکریٹ کی باتیں غیرجمہوری سوچ ہے، جمہوری ملک کے فیصلے جمہوری طریقے سے ہونے چاہئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کے تمام مسائل کا حل شفاف الیکشن ہیں، عمران خان وزیراعظم ہوں گے تو حالات ٹھیک ہوجائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں