ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین میں کورونا وائرس،یورپی یونین نے مفت ویکسین دینے کی پیشکش کر دی

چین میں کورونا وبا پر قابو پانے میں مدد کے لیے یورپی یونین نے چین کو مفت ویکسین کی پیشکش کردی ہے ۔

یورپی کمیشن کے ترجمان ٹم میک فی  کے مطابق چین میں کورونا میں اضافے پر یورپی یونین کے طبی حکام کل اہم اجلاس بھی کریں گے۔

بتایا گیا ہے کہ فی الوقت یورپی یونین کی اس پیشکش پر چین سے فی الحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

واضح رہے کہ  چین میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 3 اموات ہوئی ہیں۔

 چین میں کورونا وائرس کے آغاز سے اب تک اموات کی مجموعی تعداد 5 ہزار 253 ہو گئی ہے۔

دوسری جانب امریکہ اور برطانیہ سمیت کئی ممالک چین میں کورونا  واقعات کے پھیلاؤ پر وہاں سے آنے والے مسافروں پر کورونا ٹیسٹنگ کی پابندی عائد کرچکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں