ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

20 ادویات کی قیمتوں میں 30 فیصد تک کمی کی منظوری

اسلام آ باد:وفاقی کابینہ نے 20 ادویات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی۔ 

ترجمان وزارت صحت کے مطابق وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی سفارش پر کیبنٹ نے20 ادویات کی قیمتوں کی کمی کی منظوری دی ہے، زیادہ تر ادویات کی قیمتوں میں کمی 30 فی صد ہوئی ہے۔ 

وفاقی وزیر صحت  عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ مختلف بیماریوں میں استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتوں میں کمی لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کی جانب ایک اور قدم ہے ، بلڈ پریشر، کینسر اور آنکھوں کی بیماریوں میں استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے جبکہ 54 نئی ادویات کی قیمتیں فکس کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ نئی ادویات کینسراور مختلف بیماریوں میں استعمال ہوں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں