ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اکشے کمار نے شادی کو ’موت کا کنواں‘ قرار دے دیا

 ممبئی: بالی وڈ کے سپر اسٹار کھلاڑی اکشے کمار نے مزاحیہ انداز میں شادی کو ’موت کا کنواں‘ قرار دیا ہے۔

اداکار اپنی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ اور بچوں کے ساتھ سرکس میلے میں پہنچے اور وہاں کی ایک وڈیو انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔

سرکس میں ایک شخص دائرے میں بند اسٹرکچر کے اندر بائیک چلا رہا تھا جس پر ٹوئنکل کھنہ نے اکشے سے پوچھا کہ اس کو کیا کہتے ہیں تو انہوں نے جواب دیا ’موت کا کنواں‘۔

اداکار نے انسٹاگرام پر مزاحیہ کیپشن لگاتے ہوئے لکھا ہے کہ جب میری بیوی نے پوچھا کہ یہ کیا ہے تو میرا دل چاہا کہ کہوں اس کو شادی کہتے ہیں۔

اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ 17 جنوری 2001 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور ٹوئنکل کھنہ نے اداکاری چھوڑ کر ادب کو بطور پیشہ اپنایا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں