ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ کی جانب سے اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر کے مسجد اقصیٰ پر چھاپے پر تشویش

ترکیہ نے اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر کے مسجد اقصیٰ پر چھاپے پر تشویش اور مذمت  کا اظہار کیا ہے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکیہ کو   اسرائیلی پولیس کی حفاظت میں مسجد اقصیٰ کے خلاف بن گویر کی اشتعال انگیز کارروائیپر تشویش لاحق ہے  اور ترکیہ اس  کی  مذمت کرتا ہے۔

بیان میں اسرائیل  سے بیت المقدس  میں مذہبی مقامات کی حیثیت اور تقدس کو پامال کرنے والی    اشتعال انگیزیوں کو روکنے کے لیے ذمہ داری سے کام لے ورنہ علاقے میں کشیدگی   میں اضافہ ہوگا۔

اپنے اشتعال انگیز اقدامات کے لیے مشہور بن گویر نے  اسرائیلی پولیس کی سخت حفاظت میں آج صبح مسجد الاقصی پر چھاپہ مار اور  حرم شریف  کے اندر تک رسائی حاصل کی۔

بن گویر 5 سال بعد مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے والے پہلے اسرائیلی وزیر  ہیں ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں