ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک بھر کے مدارس اسلامی تعلیمات کے فروغ کا اہم ذریعہ ہیں، وزیراعظم

 ژوب:وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک بھر کے مدارس اسلامی تعلیمات کے فروغ کا اہم ذریعہ ہیں۔ 

دورہ بلوچستان کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے اتحاد تنظیمات مدارس کے وفد سے ملاقات کی، وزیر اعظم نے ملاقات میں علما کی خدمات کو سراہا۔ وفد سے گفتگو میں وزیر اعظم نے کہا کہ مدارس معاشرے میں اسلامی تعلیمات کے فروغ کے لئے اہم کردار ادا کر رہے ہیں، مدارس کو پاکستانی اور اسلامی این جی اوز کا نیٹ ورک کہا جا سکتا ہے، مدارس نے ہمیشہ پاکستان کے مفادات کا تحفظ کیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ مدارس میں طلبا کو مفت تعلیم، رہائش اور خوارک فراہم کی جاتی ہے، 40 سے 50 لاکھ طلبا مدارس میں زیر تعلیم ہیں، مدارس میں زیر تعلیم 50 لاکھ بچوں میں نصف طالبات ہیں، ملک بھر کے مدارس اسلامی تعلیمات کے فروغ کا اہم ذریعہ ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ حکومت کی خواہش ہے اس سماجی خدمت میں مدارس کے ساتھ تعاون کرے، حکومت مدارس میں جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تعلیم کی فراہمی میں ہر ممکن تعاون کرے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں