ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 نجم سیٹھی نے ملازمین اور کھلاڑیوں کے بقایاجات فوری ادا کرنیکا حکم دے دیا

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں اور ملازمین کے رکے ہوئے بقیہ جات فوری ادا کرنے کا حکم دے دیا.

نجم سیٹھی نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں اعلان کیا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہے کہ پی  سی  بی نے گزشتہ دور سے زیر التوا کنٹریکٹ کھلاڑیوں اور ملازمین کے بقایاجات فوری ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے، ڈومیسٹک کرکٹرز کو پہلے مرحلے میں 4ماہ کا معاوضہ دیا جائے گا اس کے بعد ہر ماہ معاوضہ دیا جائے گا.

 واضح رہے کہ اس سے قبل ذرائع کی جانب سے  دعوی کیا گیا تھا کہ  پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی نے ڈومیسٹک کرکٹرز کے بقایاجات کی ادائیگی ترجیحی بنیادوں پر دینے کا کام مکمل کر لیا ہے۔.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں