ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں جمعرات کو درجہ حرارت مزید گرنے کا امکان

  کراچی: شہر میں یخ بستہ شمال مشرقی ہواؤں کے سبب سردی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے جبکہ جمعرات کو پارہ مزید کم ہونے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق اگلے 3 روز کے دوران شہر میں بلوچستان کی تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 20 سے 25 کلو میٹر کے درمیان ریکارڈ ہوسکتی ہے۔ اس دوران سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں بند رہے گی۔

جمعے تک موسم دن کے وقت خشک اور راتیں سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ صوبے کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ کے اضلاع میں صبح کے وقت دھند چھا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند روز سے کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں