ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی اسپیکر کے انتخاب کی پانچویں کوشش بھی ناکام

واشنگٹن:امریکی ایوان نمائندگان میں سپیکر کے انتخاب کی پانچویں کوشش بھی ناکام ہو گئی، ری پبلیکن پارٹی ایوان میں اکثریت کے باوجود میکارتھی کے نام پر متفق نہ ہو سکی،

غیر ملکی میڈیاکے مطابق ووٹنگ میں ری پبلکن کے 20ارکان نے میکارتھی کو ووٹ دینے سے انکار کر دیا جبکہ ڈیموکریٹس کے 212ارکان نے اپنے تمام ووٹ ڈیموکریٹس کے امیدوار حکیم جیفری کو دیے،سپیکر کے انتخاب کیلئے چھٹی بار ووٹنگ ہو گی، امریکی ایوان نمائندگان کے سپیکر کیلئے 218ووٹ درکار ہیں جبکہ پارلیمان میں ڈیموکریٹس کی 212جبکہ ریپبلکن پارٹی کے پاس 222نشستیں ہیں۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ ایک صدی کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب ایوان نمائندگان ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں سپیکر کا انتخاب کرنے میں ناکام رہا ہے، 1923میں سپیکر کے انتخاب میں نو بیلٹ اور کئی دن لگے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں