ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلدیاتی الیکشن شیڈول کے بعد ایڈمنسٹریٹر تعیناتی سے متعلق عبوری حکمنامہ جاری

  کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے بلدیاتی انتخابات شیڈول کے بعد ایڈمنسٹریٹرز تعیناتیوں  سے متعلق درخواست پر عبوری تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

عدالت نے تحریری حکم نامے میں کہا ہے کہ عدالتی حکم پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری نجم احمد شاہ پیش ہوئے۔ سیکرٹری سروسز محمد سلیم راجپوت، چیف سیکرٹری کی جانب سے لیاقت علی ابڑو پیش ہوئے۔

حکم نامے کے مطابق الیکشن شیڈول کے بعد کی جانے والے تمام تبادلے واپس لے لیے گئے۔ نمائندہ الیکشن کمیشن نے تقرری، تبادلوں کی واپسی سے متعلق حقائق جاننے کے لیے وقت مانگا۔ ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے تمام تقرریاں، تبادلے واپس لینے کی یقین دہانی کروائی۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ عدالت نے ہدایت کی ہے کہ 10 جنوری کو حقائق سے آگاہ کیا جائے۔ چیف سیکرٹری اور سیکرٹری بلدیات کا ذاتی حیثیت میں آنا ضروری نہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں