ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی حکومتیں ناکام ہوچکی ہیں، محمد جاوید قصوری

لاہور:امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ ملک کے سیاسی و معاشی حالات انتہائی مخدوش ہوچکے ہیں، قومی سلامتی کے مسائل بھی دن بدن بڑھتے جارہے ہیں۔

محمد جاوید قصوری نے کہاکہ  مرکز میں پی ڈی ایم کی حکومت اور صوبائی حکومتیں عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہیں۔ مہنگائی خوفناک حد تک بڑھ چکی ہے،  آئے روز نئے بحران سر اٹھارہے ہیں لیکن حکمران طبقہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب آئندہ انتخابات ہی تمام مسائل کا واحد حل ہیں لیکن الیکشن سے قبل انتخابی اصلاحات بے حدضروری ہیں۔ حکومت اور اپوزیشن میں شامل پارلیمانی جماعتوں کو آئندہ شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کے لیے پارلیمنٹ میں انتخابی اصلاحات کے لیے اپنا کردار اداکرنا چاہیے۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ مہنگائی مرکزی اور صوبائی حکومتوں کے کنٹرول سے باہر ہوچکی ہے۔ حکمران طبقہ محض عوام کو جھوٹی تسلیاں دے رہا ہے۔ روپے کی قدر گھٹتی چلی جارہی ہے اور ڈالر مہنگا ہورہا ہے۔ خوراک کی قیمتیں آسمانوں پر پہنچ چکی ہیں۔ آٹا، گھی، چینی ، دالیں اور سبزیاں انتہائی مہنگے داموں فروخت ہورہی ہیں ۔ اب تو مرغی کا گوشت بھی عوام کی پہنچ سے باہر ہوچکا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں