ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چھوٹی گاڑیوں کی تیاری کیلیے آلات کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی میں کمی

اسلام آباد: حکومت نے چھوٹی گاڑیوں کی تیاری کے لیے آلات کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی میں کمی کر دی ہے۔

ریونیو ڈویژن کی جانب سے جاری ترمیمی نوٹیفکیشن کے مطابق  ایک ہزار سی سی تک نئے ماڈل کی گاڑیوں کی تیاری کے لیے آلات کی درآمد پر کسٹمز ڈیوٹی کم کرکے 15 فیصد کردی گئی ہے۔

ایک ہزار سی سی تک نئے ماڈل کی گاڑیوں کی ٹائر ٹیوب پر کسٹم ڈیوٹی 25 فیصد سے کم کرکے 16 فیصد کردی گئی جب کہ  ایک ہزار سی سی تک پرانے ماڈل کی گاڑیوں کی تیاری کے لیے آلات کی درآمد پر کسٹمز ڈیوٹی32.5 فیصد سے کم کرکے30فیصد کردی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  ایک ہزار سی سی تک کی گاڑیوں کے آلات کی درآمدپر کسٹمز ڈیوٹی کی شرح میں کمی 3 سال تک کے لیے کی گئی ہے۔  کسٹمز ڈیوٹی کی شرح میں کمی انجنیئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کی سرٹیفائڈ نئے ماڈل کی گاڑیوں کے لیے کی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں