ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جہلم ،پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 6 من مضرصحت مصالحہ جات تلف

جہلم:پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جہلم میں کارروائیاں کرتے ہوئے 6 من مضر صحت مصالحہ جات سمیت بھاری مقدار میں ملاوٹی کھویا برآمد کرلیا۔

خوراک میں جعل سازی کرنیوالے مافیا پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی گرفت مضبوط ، جہلم میں کارروائی کرتے ہوئے 6 من مضر صحت مصالحہ  جات سمیت بھاری مقدار میں ملاوٹی کھویا تلف کردیا گیا ۔

فوڈ اتھارٹی نے کالا گجراں کے قریب میرج ہال سے بھاری مقدار مضر صحت کھویا برآمد کیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق کیمیکلز اور پاڈر سے تیار کھویا مختلف اشیا کی پروڈکشن میں استعمال کیا جانا تھا، قواعدوضوابط کی خلاف ورزیوں پر میرج ہال کے مالک کو جرمانہ کیا گیا۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق دینہ میں کارروائی کرتے ہوئے ملاوٹی مصالحہ جات سپلائی کرنیوالا گودام بھی پکڑا گیا ، فوڈ لیب بھیجے گئے مصالحہ جات کے نمونوں میں مضر صحت اجزا کی ملاوٹ پائی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں