ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کے خلاف چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی،سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ 10 جنوری کو سماعت کرے گا، چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال بنچ کی سربراہی کریں گے سپریم کورٹ بنچ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ شامل ہیں،وفاقی حکومت کے وکیل مخدوم علی خان دلائل کا آغاز کریں گے
سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے نیب ترامیم کیس کے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے،یاد رہے کہ نیب ترامیم کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے وکیل خواجہ حارث دلائل مکمل کر چکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں