ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کمالیہ میںٹریکٹر ٹرالی ٹرین سے ٹکرا گئی،4افراد زخمی

کمالیہ:ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے شہر کمالیہ کے چک 706 گ ب کے قریب گنے سے بھری ٹریکٹر ٹرالی ٹرین سے ٹکرا گئی۔ 

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں ٹرین ڈرائیور اور عملے کے 4 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ حادثے کے بعد ٹریکٹر کا ڈرائیور فرار ہو گیا۔ 

ریسکیو ذرائع کے مطابق ریلوے پھاٹک نہ ہونے اور دھند کے باعث یہ حادثہ پیش آیا ہے۔ حادثے کا شکار ہونے والی راوی ایکسپریس لاہور سے شور کوٹ جا رہی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں