ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مریم نواز کو (ن) لیگ کا چیف آرگنائزر بنانے پرپارٹی کے سیئنیر رہنما نالاں

دی نیوزسے وابستہ سینئیرصحافی انصار عباسی کی خبر کے مطابق مریم نواز کوپارٹی کا سینئیر نائب صدر اورپارٹی کا چیف آرگنائزر بنانے کے بعد پارٹی کے سینئیر رہنماؤں میں ایک بے چینی کی صورتحال ہے، اور وہ اس فیصلے سے نالاں ہیں۔

انصار عباسی کے مطابق پارٹی کے ایک سینئیررہنما اور عہدیدار نے اپنی شناخت کو ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پارٹی کے تمام عہدے شریف خاندان کے پاس ہیں۔ سینئیر رہنما کا کہنا تھا کہ نواز شریف پارٹی کے قائد ہیں، شہباز شریف پارٹی کے صدر اور وزیراعظم ہیں اورحمزہ شہباز شریف پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہیں، اب مریم نواز کا پارٹی کا سینئیر نائب صدراورچیف آرگنائزربنادیا گیا ہے، یہ اقدام پارٹی کے سینئیر افراد کے لیے تشویش کا باعث ہے۔

سینئیرعہدیدارکا مزید کہنا تھا کہ یہ فیصلہ غیر جمہوری ہے اور اس سے پارٹی میں شریف خاندان کی گرفت مزید مظبوط ہو جائے گی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا مریم نوازکو یہ عہدہ دینے کے حوالے سے پارٹی کے رہنماؤں سے کسی بھی قسم کا کوئی مشورہ نہیں کیا گیا۔

سینئیر رہنما نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صرف شریف خاندان کے قریبی اور رشتہ دارافراد کا حق ہے کہ حکومت اور پارٹی کے بڑے عہدے اپنے پاس رکھیں۔
یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدرشہباز شریف نے چند روز قبل مریم نوازکو پارٹی کی سینئیر نائب صدر اور چیف آرگنائزرمقرر کیا تھا، اس فیصلےے پر پارٹی کے سینئیر رہنماؤں کی طرف سے ردعمل آنا شروع ہو گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں