ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک کے مختلف علاقوں میں دھند، موٹرویز متعدد مقامات پر بند

لاہور:سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں میں دھند چھائی رہی ، حد نگاہ صفر ہونے پر موٹرویز کو کئی مقامات سے بند کردیا گیا۔

ترجمان موٹرویز پولیس کے مطابق موٹر وے ایم ٹو لاہور سے کوٹ سرور ، لاہور ملتان موٹرے وے ایم تھری فیض پور سے رجانہ تک شدید دھند کے باعث بند کر دی گئی ۔

ترجمان نے کہا کہ موٹر وے ایم فور کو فیصل آباد سے عبدالحکیم،درکھانہ سے جڑانوالہ اور سکھر ملتان موٹروے ایم 5 کو حد نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث بند کر دیا گیا۔قومی شاہراہوں پر بھی دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر رہی،پروازیں بھی تاخیرکا شکار ہوئیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، شہری کسی بھی قسم کی معلومات اور مدد کیلئے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں جبکہ موٹروے پولیس ہمسفر ایپ سے بھی معلومات لی جا سکتی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں