ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکہ، ایک 6 سالہ بچے نے اپنی استانی کو گولی مارتے ہوئے شدید زخمی کر ڈالا

امریکی ریاست ورجینیا کے شہر نیو پورٹ نیوز کے ایک اسکول میں اپنی  استانی کو گولی مار کر زخمی کرنے والے 6 سالہ طالب علم کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

نیوپورٹ نیوز پولیس ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ یہ واقعہ رچنک  ایلیمنٹری سکول میں پیش آیا ہے۔

طالب علم کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون ٹیچر کی حالت تشویشناک ہے تو جماعت میں موجود کوئی دوسرا طالب علم زخمی نہیں ہوا۔

پولیس نے اس واقعے میں بچے  کی طرف سے چلائی گئی   پستول کے  برانڈ  کے بارے میں نہیں بتایا،  اور  ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ لڑکے کو  پستول کیسے ملی۔

مقامی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گولی  لگنے والی  معلمہ  کی عمر 30 سال تھی۔

سی این این کے مطابق، پولیس کے سربراہ سٹیو ڈریو نے پریس کانفرنس میں  بتایا کہا کہ طالب علم نے "حادثاتی طور پر” اپنی  استانی  کو گولی نہیں ماری۔  اور ہونے والی بحث و تکرار کے  دوران اس پر گولی چلائی۔

اس المیہ کی تفتیش کی جارہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں