ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سال کے پہلے 5 دنوں میں انطالیہ میں سیاحوں کی ریکارڈ آمد

جنوری کے پہلے 5 دنوں میں 47,380 سیاح ہوائی جہازوں  سے انطالیہ آئے۔

دنیا کے اہم ترین سیاحتی شہروں میں سے ایک انطالیہ نے 2023 کا آغاز ایک ریکارڈ کے ساتھ کیا۔

صوبائی ڈائریکٹوریٹ آف کلچر اینڈ ٹورازم کے اعداد و شمار کے مطابق یکم سے پانچ جنوری کو فضائی راستے  انطالیہ کی سیر کو آنے والے  سیاحوں کی تعداد 47,380  رہی ہے۔

اس تعداد کے ساتھ، انطالیہ میں جنوری 2020 کے پہلے 5 دن کی مدت کے مقابلے میں 1.1 فیصد زیادہ سیاح آئے ہیں ۔

2019 کی اسی مدت کے مقابلے میں 24 فیصد اور پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 27.7  کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں