اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مونس الٰہی اور ان کے خاندان پر دبائو بڑھانے کے لئے انہیں ہراساں کیا جا رہا ہے، تحریک انصاف اس کی شدید مذمت کرتی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ موجودہ حکومت کو برقرار رکھنے کے لئے اسٹیبلشمنٹ کے پاس طاقت کے استعمال کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔
مونس الہیٰ اور ان کے خاندان پر دباؤ بڑھانے کیلئے انھیں ہراساں کیا جا رہا ہے،تحریک انصاف اس کی شدید مذمت کرتی ہے، موجودہ حکومت کو برقرار رکھنے کیلئے اسٹیبلشمنٹ کے پاس طاقت کا استعمال کے علاوہ کوئ چارہ نہیں لہذا سیاسی خلاف بہیمانہ طاقت استعمال کی جار ہی ہے یہ ظلم زیادہ دیر نہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 8, 2023
انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں نے 8 جولائی کو پریس کانفرنس میں خبردار کیا تھا کہ نومبر دسمبر میں آٹے کا بد ترین بحران پیدا ہو گا، بد قسمتی سے حکومت اور ادارے کئی ماہ سے صرف عمران خان کا سیاسی قد کم کرنے کی ناکام کوششوں میں مصروف رہے اور اب باقی معاملات کی طرح آٹے کا یہ بحران بھی ہاتھ سے نکلتا جا رہا ہے۔
