روسی صدر ولا دیمیر پوتین نے روسی پارلیمان کے یورپی کونسل کی رکن ریاستوں کے ساتھ بد عنوانی کے خلاف قانونی معاہدے کو منسوخ کر دیا ہے۔
پوتین نے پارلیمان کی ذیلی شاخ دوما کو پیش کردہ ایک قرار داد کے تحت یورپی کونسل کے ساتھ جنوری 1999 کو اسٹراس برگ میں طے شدہ انسداد بد عنوانی کے معاہدے کو فسخ کرنے کا مطالبہ کیا ۔
پوتین نے دوما میں پیش کردہ بل میں واضح کیا کہ یورپی کونسل نے روس کی رکنیت منسوخ کرنے کا فیصللہ کیا ہے جس کے جواز میں ہم نے بھی ایک قرارداد تیار کی ہے،حالات اور اس معاہدے کی شرائط فی الوقت روس کے حق میں نہیں ہیں۔