ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برازیل، سابق صدر کے حامیوں کا صدارتی محل ، پارلیمنٹ کی عمارت پر حملہ

برازیلیا:برازیل میں سابق صدر جیربولسونارو کے حامیوں نے پارلیمنٹ کی عمارت پر حملہ کر دیا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق صدر کے حامیوں نے صدارتی محل، پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ کی عمارت کا گھیرائو کرکے توڑ پھوڑ کی اور نئے صدر کے خلاف نعرے لگائے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سکیورٹی فورسز نے مظاہرین کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے سرکاری عمارتوں سے قبضہ چھڑا کر علاقے کو سیل کردیا ہے۔پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسوگیس کا استعمال کیا گیا جبکہ 400 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ صدر داسلوا نے سکیورٹی فورسز کو دارالحکومت برازیلیا میں مظاہرین کے خلاف بھرپور آپریشن کا حکم دے دیا ہے۔دوسری جانب امریکا، فرانس اور اقوام متحدہ نے برازیل میں کانگریس عمارت پر حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوری اداروں پر حملے ناقابل قبول ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں