ترکیہ نے امریکہ کو گزشتہ سال 14 ارب 362 ملین ڈالر کی ریکارڈ برآمدات کی ہیں۔
20 ٹریلین ڈالر کی معیشت رکھنے والے امریکہ میں 2022 میں ترک مصنوعات کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔
ترکیہ اس وقت عالمی برانڈز کے لیے توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری اور تجارت میں اضافے نے ترکیہ کو غیر ممالک میں بڑے پیمانے پر پذیرائی حاصل ہو رہی ہے ۔
ترکیہ کی مصنوعات کا امریکہ میں بڑی تزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور ترکیہ میں کام کرنے والی امریکی کمپنیوں نے ترکیہ میں اپنی تجارتی سرگرمیاں بڑھا دی ہیں۔
ترکیہ کی امریکہ کو برآمدات گزشتہ سال 14 ارب 362 ملین ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں
جبکہ 2022 میں امریکہ کو برآمدات میں پچھلے سال کے مقابلے میں 11.8 فیصد اضافہ ہوا، ترکیہ کی برآمدات میں امریکہ کا حصہ 5.6 فیصد تھا۔ اس طرح، امریکہ، روس کے بعد دوسرا بڑا ملک ب ن گیا جہاں ترکیہ نے گزشتہ سال سب سے زیادہ برآمدات کی ہیں۔
گزشتہ سال ، کیمیائی مواد اور مصنوعات کے شعبے نے امریکہ کو سب سے زیادہ برآمدات کیں۔ ملک میں کیمیائی مواد اور مصنوعات کے شعبے کی برآمدات 1 ارب 523 ملین ڈالر رہی ہیں ۔
آٹو موبائل انڈسٹری نے 1 ارب 435 ملین ڈالر، سٹیل انڈسٹری نے 1 ارب 220 ملین ڈالر، ریڈی میڈ گارمینٹس اور ملبوسات نے 1 ارب 8 ملین ڈالر اور جیولری انڈسٹری نے 998 ملین 332 ہزار ڈالر امریکہ کو برآمدات کی ہیں۔