ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حج درخواستیں فروری کے آخر تک طلب کیے جانے کا امکان

  اسلام آ باد: ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق اس سال حج کی درخواست دینے والوں کے لیے پاکستان میں بینک اکائونٹ ہونا لازمی ہوگا۔

 حج درخواستیں فروری کے آخر تک طلب کیے جانے کا امکان ہے، کابینہ منظوری کے بعد وفاقی وزیر مذہبی امور حتمی حج پالیسی دوہزار تئیس کا اعلان کرینگے، حج درخواستگزاروں کے لیے پاکستانی مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کی معیاد 26 دسمبر 2023 ہوگی۔

 دریں اثنا وزیرمذہبی امور مفتی عبدالشکور عالمی حج کانفرنس میں شرکت کے لیے جدہ پہنچ گئے جہاں شرکا کو سعودی ویژن 2030 کی روشنی میں جدید حج انتظامات اور سہولیات پر بریفنگ دی جائے گی۔

 وزیرمذہبی امور مفتی عبدالشکور سعودی ہم منصب سمیت کئی اہم شخصیات سے ملاقاتیں کرنے کے علاوہ مختلف اداروں کا دورہ بھی کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں