ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سوٹزر لینڈ: ہم ایران میں پھانسیوں کی مذمت کرتے ہیں

سوٹزر لینڈ نے، ایران کے شہر کرج  میں "ایک سکیورٹی اہلکار کو قتل کرنے” کے الزام میں، محمد مہدی کریمی اور سیّد محمد حسینی  کو پھانسی دینے کے خلاف ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

سوٹزر لینڈ وزارت خارجہ کی سیکرٹری اور سفیر ‘لیویا لیو’ نے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "سوٹزر لینڈ  وزارت خارجہ، ایران کے  احتجاجی مظاہروں میں ملّوث ہونے کے وجہ سے، محمد مہدی کریمی اور سیّد محمد حسینی کو پھانسی دینے کی شدت سے مذمت کرتی ہے”۔

لیو نے احتجاجی مظاہروں کے خلاف ایران کی پُر تشدد جوابی کاروائیوں کی مذمت کی انسانی حقوق  کے احترام کے معاملے میں اپنے موقف کا اعادہ کیا اور کہا ہے کہ ” خواہ کوئی بھی جگہ اور کوئی بھی شرط کیوں نہ ہو ہم پھانسی کے خلاف ہیں”۔

واضح رہے کہ ایران میں احتجاجی مظاہروں کے دوران "ایک سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت” کے الزام میں محمد مہدی کریمی اور سیّد محمد حسینی کو پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی۔  دونوں افراد کو کل پھانسی دے دی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں